آرمی چیف سے روسی صدر کے نمائندے کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال 

آرمی چیف سے روسی صدر کے نمائندے کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ...
آرمی چیف سے روسی صدر کے نمائندے کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال 

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان نے ملاقات کی جس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے ملاقات کی ہے جس دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سیکیورٹی صورتحال ، افغان امن سے خطے میں ہونے والی تبدیلیوں پر بات چیت کی گئی ۔

آرمی چیف کا کہناتھا کہ دونوں ممالک میں امن خطے کے بہترین مفاد میں ہے ، ضمیر کابلوف نے کہا کہ پا ک روس تعلقات مختلف جہتوں میں مزید بہتر ہوں گے ۔ضمیر کابلوف نے افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور پاک روس تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاہے ۔

مزید :

قومی -