نوجوان یوٹیوبر روح نقوی کی پہلی ویڈیو کونسی تھی اور کتنے ویوز ملے ؟ کامیابی کی وہ داستان جو شاید آپ کو معلوم نہیں

نوجوان یوٹیوبر روح نقوی کی پہلی ویڈیو کونسی تھی اور کتنے ویوز ملے ؟ کامیابی ...
نوجوان یوٹیوبر روح نقوی کی پہلی ویڈیو کونسی تھی اور کتنے ویوز ملے ؟ کامیابی کی وہ داستان جو شاید آپ کو معلوم نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پروموشنل ریلیز) روح نقوی کا شمار کامیاب یوٹیوبرز میں ہوتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کی پہلی ویڈیو کونسی تھی اور کتنے ویوز ملے تھے؟ نوجوان نسل کو بھی اگر کامیابی کی راہ پر چلنا ہے تو انہیں کیا کرناچاہیے ؟ روح نقوی نے کامیابی کا اصول اپنے مداحوں کیساتھ شیئرکردیا۔ 
تئیس سالہ کینیڈین پاکستانی یوٹیوبر روح نقوی اپنی زندگی کے تجربات شیئرکرتے ہیں اور ان کی زندگی کا ایک ہی مقصد ہے کہ ویڈیوز دیکھنے والے اپنے ناظرین کی روزمرہ زندگی کی پریشانیاں بھلاکر ان کے چہروں پر مسکراہٹیں پھیلائی جائیں، ان کے اس سفریادوستوں کیساتھ مل کر کچھ نیا کرنے کا صرف یہی حاصل ہے ۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Rooh (@roohnaqvi)


جہاں بہت سے لوگ آپ کی حمایت کرتے ہیں، وہیں کچھ لوگ آپ کے زوال کیلئے بھی دعا گو رہتے ہیں لیکن روح نقوی کو فیملی اور دوستوں کے ایک پورے گروپ کی حمایت حاصل رہی،جب بھی کوئی نئی ویڈیو اپ لوڈ ہواور وہ فیملی کیساتھ ہوں تو سب مل کر لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ اب تو یہ ہراپ لوڈنگ کے بعد کی ایک روایت بن چکی ہے ۔ 
اس کے برعکس روح کے دوست ہمیشہ اس کی طرف ہوتے ہیں، جب کسی کا مستی کرنے کا موڈ ہو تو گروپ چیٹ میں ایک میسج آتا ہے اور سارے اکٹھے ہوجاتے ہیں،ریکارڈ نگ شروع ہوجاتی ہے ، وہ تمام لوگ نہ صرف خود لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ دیگر لوگوں کو بھی لطف اندوز کرنے کا ماحول بناتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Rooh (@roohnaqvi)


ایک عمومی سوال جوکسی بھی سلیبرٹی سے ہرکوئی پوچھتا ہے کہ میں کیسے شروع کروں؟ یہی سوال روح نقوی سے پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا کہ ’یہ ایک ہی وقت میں آسان اور مشکل بھی ہے ، کوئی ایسی چیز کریں جو آپ کو پسند ہو اور اسے شروع کردیں، مشکل مرحلہ مستقل مزاج رہنا اور حوصلہ افزائی پانا ہے ،میراشوق سینماٹوگرافی ہے ، مجھے مونٹاج بنانا اچھا لگتا ہے ، یہ ریکارڈ کرنا اور ایڈٹ کرنا مشکل لگتاہے ، میں یہ کرتا ہوں کیونکہ میں اس کاآخری نتیجہ دیکھتا ہوں اور اپنے ناظرین کیساتھ شیئرکرتاہوں۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Rooh (@roohnaqvi)


جب سے آپ نے آغاز کیا، آپ کی ترقی کیسی رہی؟اس پر یوٹیوبر نے کہا’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میری ترقی غیرمعمولی رہی، میں نے 2017ءمیں اپنی پہلی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں اپنے کزنز کیساتھ ُاس وقت پرینک کیا تھا جب ہم پیرس میں تھے، میں بہت خوش تھا جب اسے 1000لوگوں نے دیکھا۔ اب جب بھی میں اپ لوڈ کرتا ہوں تو لمحوں میں اتنے لوگ آجاتے ہیں، سوشل میڈیا پر میرے مداحوں کی تعداد سات لاکھ سے زائد ہے ، جس سے مجھے مزید سخت کام کرنے اور پہلے سے بہتر کرنے کی ترغیت ملتی ہے، اس کا کریڈٹ اس تمام سفر میں محبت دینے اور حمایت کرنے پر میرے فینز کو جاتاہے ۔
روح نقوی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اسے انسٹاگرام  https://www.instagram.com/RoohNaqvi  پر فالو کریں جہاں وہ تسلسل کیساتھ پوسٹ کرتے ہیں۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -