’سرکاری اداروں میں ن لیگ کے سانپ اب اژدھے بن گئے ہیں‘ فردوس عاشق اعوان کا الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام

’سرکاری اداروں میں ن لیگ کے سانپ اب اژدھے بن گئے ہیں‘ فردوس عاشق اعوان کا ...
’سرکاری اداروں میں ن لیگ کے سانپ اب اژدھے بن گئے ہیں‘ فردوس عاشق اعوان کا الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام

  

ڈسکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )معاونِ خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے الزام عائد کیا ہےڈسکہ میں الیکشن کمیشن کے افسران نے حکومت کےخلاف ایکشن لیا مگراپوزیشن کو پروٹول دیا گیا اور ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،سرکاری اداروں میں ن لیگ کےسانپ اب اژدھے بن گئے ہیں،پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی درخواستوں کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔

ڈسکہ میں پریس کانفرنس کرتےہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہناتھاکہ قوم نےآج پورا دن مسلم لیگ ن والوں کےا وچھےہتھکنڈے دیکھے،شاہی خاندان کی فوج نے ڈسکہ میں انتخابی حلقوں کو یرغمال بنائے رکھا،ڈسکہ فائرنگ کے پیچھے ن لیگ ہی نظر آئی،ن لیگ والوں کی ان حرکتوں کےباعث 2 افراد جان کی بازی ہارگئے،ن لیگ والوں نےپولنگ سٹیشن پرپی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کیا،پولیس نے اطلاع پر ان کا پیچھا کیا تو یہ بزدل فرار ہوگئے،ن لیگ کے امیدوار کے گارڈز نے فائرنگ کی اور بھاگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کےلوگ جب باہرآتےہیں توگریبان پکڑتےہیں،ن لیگ کےلوگ جب کمرےمیں آتےہیں تو پاؤں پکڑتےہیں،الیکشن کمیشن کی ایک آنکھ  جو حکومت کو دیکھ رہی تھی وہ کھلی رہی  اس نے حکومتی بینرز اور فلیکسز بھی اتروائے مگر دوسری آنکھ جس سے اپوزیشن کو دیکھنا تھا وہ آنکھ بند رہی،ریٹرنگ آفیسر اورڈی ایم او صاحب عطا اللہ تارڈ  کو پروٹوکول دیتےرہےجوووٹ خریدنے  وزیر آباد گئے،الیکشن کمیشن کی دوسری آنکھ دانستہ بند رکھی گئی  جس کے باعث آج غنڈہ گردی ہوئی،جن افسران نےقانون سےباہرجاکرکام کیا،ان پرہماری کڑی نظر ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کی قیادت میں سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دی گئیں،ڈسکہ میں پولنگ عملےکوزدکوب کرنےکی کوشش کی گئی،جعلی بدمعاشوں نے پنجاب کے دونوں حلقوں میں امن کی فضا کو بگاڑا۔پاکستان مسلم لیگ (ن )کے اراکین اسمبلی نے پولنگ سٹیشنز پر قبضے کیے،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کو ہراساں کیا گیا،پولنگ سٹیشنز کے باہر ہوائی فائرنگ کی گئی،رانا ثنا اللہ نے کارکنان کو تشدد پر اکسایا،ن لیگ کے لوگوں کی گاڑیوں میں اسلحہ تھا جب پولیس پہنچی تو یہ بھاگ گئے،ن لیگی اراکین اسمبلی پولنگ سٹیشنز میں دندناتے پھرتے رہے، پولنگ کیمپ میں رانا ثناءاللہ کی میڈیا ٹاک الیکشن کمیشن قواعد کے منہ پر طمانچہ ہے، آر او کیا بتانا پسند کرینگے کے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کہاں گئے؟ دوہرا معیار الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھائے گا۔

مزید :

قومی -