این اے 75 الیکشن، 360 میں سے 258 پولنگ سٹیشنز کے نتائج آگئے
ڈسکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے 258 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق این اے 75 کے 360 میں سے 258 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوئے ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار74 ہزار165 ووٹ لے کر کر آگے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی 69ہزار870 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔
واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ کی نشست مسلم لیگ ن کے ایم این اے افتخارالحسن شاہ کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔یہاں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ۔ حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 4 لاکھ چار ہزار تین ہے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 73 ہزار چھ جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 20 ہزار 997 ہے۔مسلم لیگ ن کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی میں کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔