ڈسکہ میں فائرنگ  کس نے کی؟شہباز گل ملزمان کے نام سامنے لے آئے

ڈسکہ میں فائرنگ  کس نے کی؟شہباز گل ملزمان کے نام سامنے لے آئے
ڈسکہ میں فائرنگ  کس نے کی؟شہباز گل ملزمان کے نام سامنے لے آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈسکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی  شہباز گل نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈسکہ میں فائرنگ لیگی غنڈے جاوید بٹ نے کی جس سے تحریک انصاف کا ایک کارکن جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے غنڈے جاوید بٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ماجد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور ساجد کو شدید زخمی کر دیا۔ ن لیگ گلو بٹوں اور جاوید بٹ جیسے غنڈوں کی جماعت ہے۔  یہ جرائم پیشہ لوگ ہیں۔ سیاست تو صرف ایک لبادہ ہے-ایک ایک قطرہ خون کا حساب لیا جائے گا‘۔

مزید :

قومی -