ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے دوران فائرنگ ، وزیراعلیٰ پنجاب بھی میدان میں آگئے ، بڑا حکم جاری کردیا

ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے دوران فائرنگ ، وزیراعلیٰ پنجاب بھی میدان میں آگئے ، ...
ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے دوران فائرنگ ، وزیراعلیٰ پنجاب بھی میدان میں آگئے ، بڑا حکم جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعہ کانوٹس ،انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب  کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران  پیش آنے والےفائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم  دیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا کر مزید  کارروائی کی جائے،قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اورملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی ۔

واضح رہے کہ  این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کے دوران تین مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں سات افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو  ہسپتال میں دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ سے ہے۔دوسری طرف ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے امیدوار کے گارڈز پر فائرنگ کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ شکست کےڈر سےتحریک انصاف والے ووٹرز کی جان سے کھیل رہےہیں، وزیراعلیٰ  اورآئی جی پنجاب سمیت سی پی او  پر مقدمہ درج ہونا چاہیے۔