پی کے 63 ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، ن لیگ نے میدان مار لیا

پی کے 63 ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، ن لیگ نے میدان مار لیا
پی کے 63 ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، ن لیگ نے میدان مار لیا
سورس: ٖFile

  

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ  پی کے 63نوشہرہ  کے  تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں جس کے مطابق یہاں مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

نجی ٹی وی  ایکسپریس نیوز کےمطابق پی کے 63 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول  ہوگئے ہیں جن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن  کے اختیار ولی 21 ہزار 122 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں  جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میاں عمر کاکا خیل 17ہزار23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

 واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 میں پاکستان تحریک انصاف نے یہ سیٹ 9000 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیتی تھی۔ سیٹ جمشید الدین کاکا خیل کی کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے پر خالی ہوئی تھی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -نوشہرہ -قومی -