پی پی 51 ضمنی الیکشن ،ن لیگ نے 5419 کی لیڈ سے میدان مار لیا

پی پی 51 ضمنی الیکشن ،ن لیگ نے 5419 کی لیڈ سے میدان مار لیا
پی پی 51 ضمنی الیکشن ،ن لیگ نے 5419 کی لیڈ سے میدان مار لیا

  

وزیر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب اسمبلی 51 وزیرآباد کے ضمنی الیکشن کے تمام 162پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج موصول ہوگئےہیں ۔ 

سامنے آنے والے فارم 47 کے مطابق پی پی 51 وزیرآباد کے تمام 162 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و  غیر سرکاری نتائج کےمطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی بیگم طلعت منظور چیمہ 53 ہزار 903  ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے محمد یوسف  48484 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ لیگی امیدوار نے  5419 ووٹوں کی برتری سے پی ٹی آئی کے حریف امیدوار ہرایا۔ 

واضح رہے کہ حلقہ پی پی 51 کی نشست ن لیگ کے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ن لیگ نے ان کی اہلیہ بیگم طلعت محمود کو امیدوار نامزد کیا جبکہ پی ٹی آئی نے چوہدری محمد یوسف کو میدان میں اتارا ۔۔کل ووٹرز کی تعداد  دو لاکھ 53 ہزار 949 تھی جس میں سے ایک لاکھ 19 ہزار 549 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ یہاں ووٹر ٹرن آؤٹ 47.08 فیصد رہا۔ 

مزید :

قومی -