دھاندلی کرنے والے 2 پولیس انسپکٹرز کو رینجرز نے گرفتار کرلیا

دھاندلی کرنے والے 2 پولیس انسپکٹرز کو رینجرز نے گرفتار کرلیا
دھاندلی کرنے والے 2 پولیس انسپکٹرز کو رینجرز نے گرفتار کرلیا

  

وزیر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان رینجرز پنجاب نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے والے دو انسپکٹرز کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق پی کے 51 کے ضمنی الیکشن کیلئے ہونے والی پولنگ کے دوران جماعت اسلامی پاکستان نے دھاندلی کی شکایت کی جس پر رینجرز حرکت میں آئی اور دو انسپکٹرز کو حراست میں لے لیا۔ انسپکٹر عبیداللہ دھونکل کو پولنگ سٹیشن پر جعلی ووٹ کاسٹ کراتے ہوئے  پکڑا گیا جبکہ پریزائڈنگ آفیسر پر دباؤ ڈالنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سفیان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ سفیان کو ریٹرننگ افسر کے حکم پر رینجرز نے گرفتار کیا۔

مزید :

Breaking News -علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -