این اے 45 کا نتیجہ مکمل، خیبر پختونخوا کی یہ نشست کس کے نام رہی ؟ 

این اے 45 کا نتیجہ مکمل، خیبر پختونخوا کی یہ نشست کس کے نام رہی ؟ 
این اے 45 کا نتیجہ مکمل، خیبر پختونخوا کی یہ نشست کس کے نام رہی ؟ 

  

کرم (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے  حلقہ  این اے45کرم  کے ضمنی الیکشن، 132 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے۔

نجی ٹی وی  ہم نیوز کےمطابق این اے 45 کے 134میں سے 132پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہوئے ہیں جن کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے فخر زمان 16ہزار 815 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر  ہیں جبکہ   آزاد امیدوار سید جمال 15 ہزار 466 ووٹ لے کر  دوسرے نمبر پر ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے محمد جمیل چمکنی 15ہزار   441 ووٹ لے کرتیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید :

قومی -