ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ 2021،چیئرمین پی سی بی نے بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ 2021،چیئرمین پی سی بی نے بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی
ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ 2021،چیئرمین پی سی بی نے بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) احسانی مانی نے کہا ہے کہ اگر مارچ کےآخرتک بھارت کی طرف سے تحریری  گارنٹی نہ ملی توٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ متحدہ عرب امارات (یواےای )میں کرانےکامطالبہ کرینگے۔
میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سےبھارت سےتحریری گارنٹی لیکر دینےکاکہاہواہے مگر بھارت نےویزوں اورسیکیورٹی کی یقین دہانی اب تک نہیں کروائی ہے۔جنوبی  افریقہ نےپاکستان کادورہ کیا،اب پاکستان ٹیم جنوبی  افریقہ جائےگی۔پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل )کاترانہ سب کی مشاورت سےبنا،کم لوگ ہیں جنہیں پسندنہیں آیا۔وسیم خان بڑےاہم کام کررہےہیں چاہتاہوں ایک نہیں تین سال کی توسیع ملے۔ستمبرمیں میری مدت مکمل ہورہی ہےکام جاری رکھنےکاکہاگیاتودیکھوں گا۔
انکا کہنا تھا کہ مارچ تک کرکٹرزکی کورونا ویکسین لگوائی جائےگی اسے حوالےسے  این سی اوسی سےبات کرلی ہے۔

مزید :

کھیل -