نوانکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد

نوانکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد
نوانکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نوانکوٹ پولیس نے بین الصوبائی منشیات فروش محمد دانش کو گرفتار کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 67 کلو چرس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او )لاہور غلام محمود ڈوگر نے تعلیمی ادارون میں منشیات فروش کرنے والے ملزمان کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کے لیے احکامات جاری کررکھے ہیں ،جس پر ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس(ڈی ایس پی ) نوانکوٹ سرکل عمر فاروق بلوچ اور انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے جدید ٹیکنالوجی  استعمال کرتے ہوئے ملزم دانش کو گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی نوانکوٹ سرکل عمر فاروق بلوچ کے مطابق  ملزم دانش خیبرپختونخوا سے منشیات سمگل کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ملزم کوخفیہ معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔ملزم محمد دانش عرصہ دراز سے آرڈر پر منشیات سمگلنگ کا مکروہ دھندہ جاری رکھے ہوئے تھا۔گرفتار ملزم سکول اور کالجز میں بھی طالبات کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ملزم کی گرفتاری اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے پر ڈی ایس پی نوانکوٹ عمرفاروق بلوچ اور انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجدکو شاباش دی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -