فیس بک نے آسٹریلیا میں خبریں شیئر کرنے پر پابندی لگا دی، لیکن کیوں؟جانئے اس قانون کے بارے میں جو انٹرنیٹ کی تاریخ بدل دے گا

فیس بک نے آسٹریلیا میں خبریں شیئر کرنے پر پابندی لگا دی، لیکن کیوں؟جانئے اس ...
فیس بک نے آسٹریلیا میں خبریں شیئر کرنے پر پابندی لگا دی، لیکن کیوں؟جانئے اس قانون کے بارے میں جو انٹرنیٹ کی تاریخ بدل دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیس بک انتظامیہ  نے آسٹریلوی میڈیا کی خبریں پوسٹ کرنے پر  پابندی لگادی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے مقامی میڈیا کی خبریں پوسٹ  ہونے پر فیس بک کو ان میڈیا اداروں کو پیسے دینے کا پابند کیا  گیا تھا۔ آسٹریلوی حکومت نے ایک  نیا قانون متعارف کروایا ہے جس کے تحت آسٹریلوی میڈیا ویب سائٹس کی خبریں اور مواد شیئر کرنے پر فیس بک کو حاصل ہونے والی آمدنی سے ان میڈیا اداروں کو بھی ادائیگی کرنی ہوگی۔

تاہم اس کے جواب میں فیس بک  انتظامیہ نے  آسٹریلین صارفین پر پابندی لگادی کہ وہ آسٹریلوی میڈیا کی کسی بھی خبر یا مضمون کو اپنے پیج اور وال پر شیئر نہیں کرسکتے جبکہ آسٹریلوی میڈیا بھی اپنے فیس بک پیجز استعمال نہیں کرسکے گا۔