اپنی 24 سالہ بیٹی کے بوائے فرینڈ کے ساتھ بھاگنے والی خاتون بھی سامنے آگئی، انتہائی انوکھی بات کہہ دی

اپنی 24 سالہ بیٹی کے بوائے فرینڈ کے ساتھ بھاگنے والی خاتون بھی سامنے آگئی، ...
اپنی 24 سالہ بیٹی کے بوائے فرینڈ کے ساتھ بھاگنے والی خاتون بھی سامنے آگئی، انتہائی انوکھی بات کہہ دی
سورس: Facebook

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں اپنی 24سالہ بیٹی کے بوائے فرینڈ کے ساتھ بھاگنے والی 44سالہ خاتون بھی سامنے آ گئی اور اپنی اس حرکت پر انتہائی انوکھی بات کہہ ڈالی ہے۔میل آن لائن کے مطابق برطانوی علاقے گلوسیسٹرشائر کے رہائشی 29سالہ ریان شیلٹن اور اس کی24سالہ گرل فرینڈ جیس ایلڈریج نے چند ماہ قبل اس وقت جیس کے ماں باپ کے ساتھ رہنا شروع کیا جب جیس حاملہ ہوئی۔ جیس کے ماں باپ کے گھر میں قیام کے دوران ریان نے جیس کی والدہ جارجینا کے ساتھ تعلقات استوار کر لیے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ ہفتہ قبل جیس نے ریان کے بیٹے کو جنم دیا اور ایسی حالت میں ریان نے اسے تنہاءچھوڑ دیا اور اس کی ماں کے ساتھ بھاگ گیا۔ دل گرفتہ لڑکی نے دی سن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ بے وفائی کی انتہاءہے۔ نانی سے توقع ہوتی ہے کہ وہ اپنے نوزائیدہ نواسے کی محبت میں گرفتار ہو گی لیکن میری ماں اپنے نواسے کے باپ کی محبت میں گرفتار ہو گئی۔“

دوسری طرف اپنی بیٹی کے بوائے فرینڈ کے ساتھ بھاگنے والی اس خاتون جارجینا کا کہنا ہے کہ ”ہم نے جو کیا، وہ کچھ انہونی نہیں ہے، ایسا ہوتا رہتا ہے۔ میں نے ریان سے محبت کی اور اس کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔“ ریان نے بھی اس معاملے پر سامنے آتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ ”میں جارجینا کے ساتھ محبت کرتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ پوری دنیا کو یہ بات معلوم ہو جائے۔ مجھے لوگوں کی کوئی پروا نہیں کہ وہ کیا سوچتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ میں نے کیا کیا ہے۔ ہر کہانی کے دو رخ ہوتے ہیں اور سچ مجھے معلوم ہے، لوگوں کو نہیں، جو ہمیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -