’ان لوگوں کے ساتھ رہنے سے اچھا ہے میں جیل چلا جاﺅں‘ اشتہاری لاک ڈاﺅن کی وجہ سے گرفتاری دینے پولیس کے پاس پہنچ گیا

’ان لوگوں کے ساتھ رہنے سے اچھا ہے میں جیل چلا جاﺅں‘ اشتہاری لاک ڈاﺅن کی وجہ ...
’ان لوگوں کے ساتھ رہنے سے اچھا ہے میں جیل چلا جاﺅں‘ اشتہاری لاک ڈاﺅن کی وجہ سے گرفتاری دینے پولیس کے پاس پہنچ گیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں پولیس کو مطلوب ایک آدمی نے خود ہی گرفتاری دے دی اور پولیس کو اپنی گرفتاری دینے کی ایسی وجہ بیان کی کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق اس آدمی کو گرفتار کرنے والے سسیکس پولیس انسپکٹر ڈیرین ٹیلر نے بتایا ہے کہ اس آدمی نے برجیس ہل پولیس سٹیشن میں آ کر خود کو پولیس کے حوالے کیا۔

جب اس سے پوچھا گیا کہ اس نے سرنڈر کرنے کا فیصلہ کیوں کیا تو آدمی نے بتایا کہ وہ امن و سکون چاہتا ہے، خواہ اس کے لیے اسے جیل ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ اس آدمی نے بتایا کہ لاک ڈاﺅن کے دوران وہ جن لوگوں کے ساتھ رہ رہا ہے، ان کے ساتھ رہنے سے جیل جانا بہتر ہے۔ جیل میں خاموشی اور سکون تو ہو گا۔رپورٹ کے مطابق پولیس کی طرف سے اس آدمی اور اس کے ساتھ رہنے والے لوگوں کے متعلق مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -