شوہر جس کمپنی میں کام کرتا تھا بیوی نے اس پر مقدمہ کردیا، خاندان والوں کو کورونا وائرس کا شکار بنانے کا الزام، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

شوہر جس کمپنی میں کام کرتا تھا بیوی نے اس پر مقدمہ کردیا، خاندان والوں کو ...
شوہر جس کمپنی میں کام کرتا تھا بیوی نے اس پر مقدمہ کردیا، خاندان والوں کو کورونا وائرس کا شکار بنانے کا الزام، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے مناسب اقدامات نہ کرنے پر ایک کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ پہلا مقدمہ ہے، جس میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی وجہ سے ایک آدمی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ مقدمہ ’وکٹری ووڈ ورکس‘ نامی کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کے خلاف اس کمپنی کے ایک ملازم رابرٹ کیوشیمبا کی اہلیہ نے درج کروایا ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی رابرٹ کی اہلیہ کوربے کوشیمبا نے عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کمپنی کے مالک نے کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے تھے جس کی وجہ سے رابرٹ کو کورونا وائرس لاحق ہوا اور اس کے ذریعے خود کوربے بھی یہ موذی وباءکا شکار ہو گئی۔کوربے کا کہنا ہے کہ ”ہم میاں بیوی طویل عرصے تک اس وباءسے نبردآزما رہے اور اب اس کے مضر اثرات سے لڑ رہے ہیں۔ “ 
رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ جج میکسین ایم کیسنے یہ تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا یہ مقدمہ قابل سماعت ہے یا نہیں۔ اگر وہ اسے قابل سماعت قرار دے دیتے ہیں تو کوربے کے وکیل کو یہ ثابت کرنا ہو گا کہ رابرٹ کو کام کی جگہ پر ہی وائرس لاحق ہوا تھا۔ایسی صورت میں کمپنی کے مالک کے لیے مشکل کھڑی ہو سکتی ہے۔