الیکٹرک گاڑیوں کا متبادل آگیا، گاڑیوں میں نیلی گیس استعمال کی جائے گی، یہ کیا ہے؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

الیکٹرک گاڑیوں کا متبادل آگیا، گاڑیوں میں نیلی گیس استعمال کی جائے گی، یہ ...
الیکٹرک گاڑیوں کا متبادل آگیا، گاڑیوں میں نیلی گیس استعمال کی جائے گی، یہ کیا ہے؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی
سورس:   Pxhere

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین آدمی ایلن مسک کی کمپنی ٹیسلا الیکٹرک گاڑیاں بناتی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اس کی گاڑیاں 100فیصد کاربن فری ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب نہیں بنتیں۔ ٹیسلا گاڑیوں کی یہی ایک خوبی ان کی مقبولیت کا سبب بنی تاہم اب گیس کی ایک ایسی قسم مارکیٹ میں آنے جا رہی ہے کہ ٹیسلا کی الیکٹرک گاڑیوں کی ضرورت ہی باقی نہ رہے گی کیونکہ یہ گیس بھی 100فیصد کاربن فری ہو گی اور پھر اس گیس پر گاڑی ٹیسلا کی نسبت زیادہ سفر بھی طے کرے گی۔

میل آن لائن کے مطابق مائع گیس کی اس نئی قسم کو ’نیلی گیس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ٹیسلا گاڑی ایک بار بیٹری ری چارج کرنے پر 250میل سفر کرتی ہے، جبکہ اس نیلی گیس پر ایک بار ٹینک بھروانے پر گاڑی 300میل سفر طے کر سکے گی۔رپورٹ کے مطابق اس نیلے پٹرول کو ’ٹیسلا کلر‘ بھی قرار دیا جا رہا ہے کہ اس کے مارکیٹ میں آنے کے بعد ٹیسلا کاروں یا دیگر مہنگی الیکٹرک گاڑیوں کی ضرورت ہی نہیںرہے گی۔تاہم اس نیلے پٹرول کی ایک ہی خامی ہے کہ ابھی یہ تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے مارکیٹ میں آنے میں وقت لگے گا، تب تک ہمیں انتظار کرنا ہو گا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -