واٹس ایپ کے نئے قواعد و ضوابط اب کب سے لاگو ہوں گے؟ کمپنی نے اعلان کردیا

واٹس ایپ کے نئے قواعد و ضوابط اب کب سے لاگو ہوں گے؟ کمپنی نے اعلان کردیا
واٹس ایپ کے نئے قواعد و ضوابط اب کب سے لاگو ہوں گے؟ کمپنی نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ کی طرف سے نئی پرائیویسی پالیسی لاگو کیے جانے پر اسے بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے صارفین کی تعداد میں بھی نمایاں کمی ہوئی کہ لوگ متبادل ایپلی کیشنز کی طرف جانے لگے۔ اس پر واٹس ایپ کی طرف سے پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور ایک نیا ’اِن ایپ بینر‘ بھی متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے ذریعے لوگ ایپلی کیشن میں رہتے ہوئے ہی نئی پرائیویسی پالیسی اپ ڈیٹ سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے تاہم اس اپ ڈیٹ میں بھی شرط وہی ہے کہ آپ کو اس پرائیویسی پالیسی سے ہر حال میں متفق ہونا ہی پڑے گا۔ بصورت دیگر آپ کا واٹس ایپ اکاﺅنٹ 15مئی سے بند ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق پہلی بار نئی پرائیویسی پالیسی لاگو کیے جانے پر دنیا بھر سے واٹس ایپ کے خلاف شدید ردعمل آیا جس پر کمپنی کی طرف سے اس پالیسی کو لاگو کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی اور اس پر نظرثانی بھی شروع کی۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ اس کی نئی پرائیویسی پالیسی ’افواہوں‘ کا شکار ہوگئی۔ لوگوں کو اس کے متعلق غلط معلومات ملیں جس کی وجہ سے ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ یہی وجہ ہے کہ اب واٹس ایپ کی ایپلی کیشن کے اندر ہی ایک بینر متعارف کروا دیا گیا ہے جہاں اس پالیسی اپ ڈیٹ کے متعلق حقیقی معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔ کمپنی کی طرف سے یہ اقدام ’جھوٹی اطلاعات‘ سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔