خاتون نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کو خنزیر کا کٹا ہوا سر بھیج دیا، اس حرکت کا نتیجہ کیا نکلا؟

خاتون نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کو خنزیر کا کٹا ہوا سر بھیج دیا، اس حرکت کا ...
خاتون نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کو خنزیر کا کٹا ہوا سر بھیج دیا، اس حرکت کا نتیجہ کیا نکلا؟

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کو اپنے سابق بوائے فرینڈ کے لیے کھانے آرڈر کرنا اور سور کا کٹا ہوا سر بھیجنا مہنگا پڑ گیا۔ 15ماہ کے لیے جیل کی سزا ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق 33سالہ ٹیا مک بین نامی یہ خاتون اور 35سالہ اوریلٹن رابنسن نامی شخص طویل عرصے تک تعلق میں رہے تاہم 2018ءمیں اوریلٹن نے اس سے تعلق ختم کر لیا جس پر ٹیا نے اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ 

ٹیا روزانہ اوریلٹن کو 100سے زائد بار فون کال کرتی، برگر، پیزا اور دیگر چیزیں اس کے گھر کے پتے پر آرڈر کر دیتی، آئے روز اس کا پیچھا کرتی اور اسے دھمکیاں دیتی تھی۔ ایک بار تو اس نے اوریلٹن کے گھر خنزیر کا کٹا ہوا سر ہی بھجوا دیا جس پر اوریلٹن نے پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پولیس نے ٹیا کو گرفتار کرکے وولوک کراﺅن کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں سے اب اسے 15ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -