’ہمیں محسوس ہوتا تھا گھر پر ہمارے ساتھ کوئی اور بھی ہے‘ اور پھر میاں بیوی کو ایک دن سی سی ٹی وی کیمرہ میں تیار ہوئی دلہن کا بھوت نظر آگیا، انٹرنیٹ پر ہنگامہ ہوگیا

’ہمیں محسوس ہوتا تھا گھر پر ہمارے ساتھ کوئی اور بھی ہے‘ اور پھر میاں بیوی کو ...
’ہمیں محسوس ہوتا تھا گھر پر ہمارے ساتھ کوئی اور بھی ہے‘ اور پھر میاں بیوی کو ایک دن سی سی ٹی وی کیمرہ میں تیار ہوئی دلہن کا بھوت نظر آگیا، انٹرنیٹ پر ہنگامہ ہوگیا
سورس: Facebook

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک میاں بیوی کو محسوس ہوتا تھا کہ ان کے گھر میں ان کے علاوہ بھی کوئی رہ رہا ہے، کوئی بھوت پریت وغیرہ۔ گزشتہ دنوں اس آدمی نے اپنے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھی تو اس میں ایک ایسی چیز نظر آ گئی کہ ان کا یہ احساس حقیقت میں بدل گیا اور ایسا جھٹکا لگا کہ ان کی راتوں کی نیند اڑ گئی۔

میل آن لائن کے مطابق برطانوی کاﺅنٹی مرسیسائیڈ کے شہر اینٹری کے رہائشی 27سالہ ڈیرین پیلسٹر اور اس کی 27سالہ اہلیہ جیسیکا میسن کا کہنا ہے کہ وہ جب سے اس نئے گھر میں منتقل ہوئے تھے انہیں ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے ان کے ساتھ وہاں کوئی رہ رہا ہے۔

گزشتہ دنوں ڈیرین نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھی تو آدھی رات کے وقت ان کے گھر میں ایک ’بھوت دلہن‘ گھومتی نظر آ گئی۔ یہ ایک خاتون کا بھوت تھا جو دلہن کی طرف تیار ہو کر کمرے میں گھومتی سی سی ٹی وی کیمرے کی زد میں آ گئی۔ ڈیرین کا کہنا ہے کہ رات 3بجے ہم گھر آئے اور میں نے اسی وقت بیٹھ کر سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنی شروع کر دی۔ جب اس بھوت دلہن کو میں نے سکرین پر دیکھا تو میرے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ یہ دلہن کیمرے میں 12بج کر 34منٹ پر آئی تھی۔ میں نے یہ منظر اپنی اہلیہ کو دکھایا اور پھر ہم نے وہ رات جاگ کر گزاری۔ ڈیرین کی طرف سے یہ فوٹیج فیس بک پر پوسٹ کی گئی ہے جہاں صارفین بھی اسے دیکھ کر خوفزدہ ہو رہے ہیں۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -