کم عمری میں زیادہ ویڈیو گیمز کھلنے کا بڑے ہوکر کیا فائدہ ہوتا ہے؟ تازہ تحقیق میں انتہائی دلچسپ دعویٰ سامنے آگیا

Feb 19, 2021 | 07:08 PM

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ویڈیو گیمز کھیلنے کی عادت کے متعلق عام تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے لیکن اب نئی تحقیق میں اس کے برعکس ایک حیران کن دعویٰ کر دیا گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سائنسدانوں نے اس نئی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ ایسے سست الوجود لڑکے جو ورزش نہیں کرتے اور ویڈیو گیمز بہت زیادہ کھیلتے ہیں، ان کو آئندہ زندگی میں جا کر ڈپریشن لاحق ہونے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔ جو لڑکے روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں، اس سے ان کو ذہنی صحت کے حوالے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ 
یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے ویڈیو گیمز کھیلنے کا لڑکوں کے لیے تو یہ فائدہ بتایا لیکن ساتھ ہی لڑکیوں کے لیے بری خبر سنائی کہ جو لڑکیاں سکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارتی ہیں انہیں ڈپریشن لاحق ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ بالخصوص ایسی لڑکیاں جو سوشل میڈیا کا استعمال بہت زیادہ کرتی ہیں، وہ ڈپریشن کا شکار ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ اس طویل مدتی تحقیق میں سائنسدانوں نے 11سے 12سال کی عمر کے ہزاروں لڑکے لڑکیوں پر تجربات کیے۔

مزیدخبریں