ویڈیو گیمز کھیل کر پیسے کیسے کمائے جاسکتے ہیں؟ آپ بھی جانیے

ویڈیو گیمز کھیل کر پیسے کیسے کمائے جاسکتے ہیں؟ آپ بھی جانیے
ویڈیو گیمز کھیل کر پیسے کیسے کمائے جاسکتے ہیں؟ آپ بھی جانیے
سورس: Pxhere

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ وارزون، فیفا، اوورواچ یا لیگ آف لیجنڈز جیسی ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں تو آپ ان کے ذریعے پیسے بھی کما سکتے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ای سپورٹس نسبتاً نئی مسابقتی مارکیٹ ہے لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ تیزی سے وسیع ہو رہی ہے اور ویڈیو گیمز کے کھلاڑیوں کے لیے نہ صرف انعامات بڑے اور زیادہ ہو رہے ہیں بلکہ ان کے لیے چیلنجز بھی مشکل ترین ہو رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں حصہ لے کر ویڈیو گیمز کھیلنے والے لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق اس وقت جو لوگ ویڈیو گیمز کے ذریعے بھاری رقوم کما رہے ہیںان میں سے اکثر نے مشغلے کے طور پر ویڈیو گیمز کھیلنی شروع کی تھیں لیکن اب وہ اسے پیشہ بنا چکے ہیں۔ یہ لوگ زیادہ تر آمدنی سپانسرشپ اور ایڈورٹائزنگ کے ذریعے کماتے ہیں۔ اس کے علاوہ جو کھلاڑی مقابلوں میں فاتح قرار پاتے ہیں انہیں انعام میں بھاری رقم ملتی ہے۔ ملٹی پلیئر آن لائن بیٹل ایرینا گیم 2013ءسے اب تک 1500مقابلے کروا چکی ہے اور 22کروڑ 94لاکھ ڈالر کی رقم انعامات میں دے چکی ہے۔ دوسرے نمبر پر ’کاﺅنٹر سٹرائیک‘ نامی گیم آتی ہے جو اب تک 10کروڑ 92لاکھ ڈالر کی خطیر رقم کھلاڑیوں کو انعام میں دے چکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -