ہسپتال بیڈ پر اس آدمی کی تصویر نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا، لیکن دراصل اس کی حقیقت کیا ہے؟ جان کر آپ کو ہنسی آجائے

ہسپتال بیڈ پر اس آدمی کی تصویر نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا، لیکن دراصل اس ...
ہسپتال بیڈ پر اس آدمی کی تصویر نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا، لیکن دراصل اس کی حقیقت کیا ہے؟ جان کر آپ کو ہنسی آجائے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کیک بنانے کے ماہرین ایسے منفرڈ ڈیزائنز کے کیک بناتے ہیں کہ دیکھ کر جی خوش ہو جائے لیکن گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر ایک ایسے خوفناک کیک کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے کہ اسے کھانا تو درکنار، دیکھ کر صارفین کو وحشت ہو رہی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ تصویر ’ہارر فار کڈز‘ نامی ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے پوسٹ کی گئی ہے۔ پہلی نظر میں یہ کیک ہسپتال کے بیڈ پر پڑے کسی آدمی کی تصویر لگتی ہے جس کی ٹانگیں اور بازو کئی ٹکڑوں میں کٹے ہوتے ہیں اور یہ منظر ایسا ہوتا ہے کہ کوئی بھی دیکھ کر دہل جائے۔
تاہم جب آپ بغور دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہسپتال کے بیڈ پر پڑے کسی مریض کی تصویر نہیں بلکہ کیک ہے۔ تصویر میں دو لوگ بھی موجود ہوتے ہیں،جن کے صرف ہاتھ نظر آ رہے ہوتے ہیں۔ ان میں ایک خاتون ہوتی ہے جو کیک کے پیس اٹھا کر پلیٹ میں رکھ رہی ہوتی ہے۔ اس کیک کی تصویر کو دیکھ کر کوئین ویمپائرز نامی صارف نے لکھا ہے کہ ”اسے دیکھ کر ہی خوف آ رہا ہے۔ میں تو اسے کھانے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔“ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ”یہ کیک کھانا تو آدم خوری کے مترادف ہو گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -