زوم پر کلاس لیتی لڑکی اپنا مائیک بند کرنا بھول گئی، اپنے دوست کے شرمناک راز غلطی سے پوری کلاس کے سامنے بے نقاب کردیے، انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان آگیا

زوم پر کلاس لیتی لڑکی اپنا مائیک بند کرنا بھول گئی، اپنے دوست کے شرمناک راز ...
زوم پر کلاس لیتی لڑکی اپنا مائیک بند کرنا بھول گئی، اپنے دوست کے شرمناک راز غلطی سے پوری کلاس کے سامنے بے نقاب کردیے، انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان آگیا
سورس: Pxhere

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءآنے اور سماجی فاصلے کی پابندی لاگو ہونے کے بعد سے لگ بھگ سبھی میٹنگز اور کلاسز وغیرہ آن لائن ہو رہی ہیں۔ اس مقصد کے لیے زیادہ تر ’زوم‘ نامی ایپلی کیشن استعمال کی جا رہی ہے۔ جب یہ ان آن لائن میٹنگز اور کلاسز کا چلن ہوا ہے، گاہے کچھ شرمناک واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں کہ ٹیکنالوجی سے بے بہرہ لوگ کبھی کیمرا آف کیے بغیر برہنہ ہو جاتے ہیں اور کبھی مائیک آف کیے بغیر کچھ اول فول بول جاتے ہیں۔ اب بھارت میں ایک آن لائن کلاس کے دوران لڑکی نے اپنی سہیلی کے ساتھ ایسی شرمناک گفتگو کر ڈالی کہ سننے والے شرم سے لال ہو گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس طالبہ کا نام شویتا تھا جو سمجھ رہی تھی کہ اس نے اپنا مائیک آف کر رکھا ہے، تاہم غلطی سے اس نے مائیک کی بجائے اپنے سپیکر آف کر دیئے تھے اور مائیک سے اس کی آواز اس آن لائن کلاس میں موجود دیگر 111طلباءو طالبات سن رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں شویتا نامی یہ لڑکی اپنی کسی رادھا نامی سہیلی کو ایک لڑکے کی داستان سنا رہی ہوتی ہے۔ لڑکا شویتا کو بتاتا ہے کہ کس طرح اس کی ملاقات جنسیت کی لت میں مبتلا ایک لڑکی کے ساتھ ہوتی ہے اور وہ کس طرح اسے جنسی عمل کے ایسے طریقوں سے روشناس کراتی ہے جو وہ جانتا ہی نہیں تھا وغیرہ وغیرہ۔ جب شویتا رادھا کو یہ کتھا سنا رہی ہوتی ہے، اس دوران اس کے کلاس فیلوز چیخ چیخ کر کہہ رہے ہوتے ہیں کہ شویتا تمہارا مائیک آن ہے لیکن شویتا نے چونکہ اپنے سپیکر آف کر رکھے ہوتے ہیں لہٰذا اسے اپنے کلاس فیلوز کی آواز سنائی ہی نہیں دے رہی ہوتی اور وہ پوری کہانی پورے مزے کے ساتھ بیان کر دیتی ہے۔ انٹرنیٹ پر اس آن لائن کلاس کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ شویتا پر پھبتیاں کس رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -