بہاولپور میں سکول وین کو حادثہ، 2 طالب علم جاں بحق 7 زخمی

بہاولپور میں سکول وین کو حادثہ، 2 طالب علم جاں بحق 7 زخمی
بہاولپور میں سکول وین کو حادثہ، 2 طالب علم جاں بحق 7 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )شدید دھند کے باعث بہاولپور کے قریب بچوں کو سکول لیکر جانے والا کیری ڈبہ ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے باعث دو بچے جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔
ریسکیو  کے مطابق حادثہ بہاولپور کے علاقہ خیر پور ٹامیوالی  کے سرانی اڈا پر پیش آیا۔حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے طالبعلموں کو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ حادثے کے باعث سر میں گہری چوٹ آنے سے سعد اور اویس کی موت ہوئی۔ہسپتال میں زیر علاج دو بچوں کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔