دنیا کے سپر آرٹسٹک کیک کیلئے مقابلہ، پاکستانی خاتون کا کیک بھی منتخب، آپ کس طرح ووٹ دے سکتے ہیں؟ جانئے

دنیا کے سپر آرٹسٹک کیک کیلئے مقابلہ، پاکستانی خاتون کا کیک بھی منتخب، آپ ...
دنیا کے سپر آرٹسٹک کیک کیلئے مقابلہ، پاکستانی خاتون کا کیک بھی منتخب، آپ کس طرح ووٹ دے سکتے ہیں؟ جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی سطح پر سب سے بہترین کیک سجانے والے ڈیزائنر کے انتخاب کیلئے مقابلہ منعقد کرایا جا رہا ہے جس میں پاکستانی ڈیزائنر ارسلہ اویس کا ماسٹر پیس کیک بھی منتخب کیا گیا ہے۔

کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد ارسلہ اویس پیشے کے اعتبار سے فزیو تھراپسٹ ہیں لیکن ’ڈیزرٹ ڈسٹرکٹ ‘ کے نام سے اپنا بیکنگ کا شوق بھی پورا کر رہی ہیں۔ انہیں دنیا کے ماسٹر پیس کیک کے مقابلے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے کیک کو ووٹ کر کے ایک ہم وطن پاکستانی کو دنیا کی سپر آرٹسٹک کیک ڈیزائنر کا اعزاز دلائیں ۔

اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ ایک پاکستانی یہ مقابلہ جیتے تو یہاں کلک کرکے ویب ووٹنگ ویب سائٹ پر جائیں اور اس کے صفحہ نمبر 17 پر پہلے نمبر پر موجود ’کیک بائی ڈیزرٹ ڈسٹرکٹ‘ کو ووٹ کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -