سینیٹ الیکشن، گرفتار اراکین اسمبلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کردیا

سینیٹ الیکشن، گرفتار اراکین اسمبلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری ...
سینیٹ الیکشن، گرفتار اراکین اسمبلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پروڈکشن آرڈر ز کے حوالے سے چیف سیکرٹریز،صوبائی الیکشن کمشنرز اور نیب کو مراسلہ بھجوادیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن  کے احکامات کے بعد شہباز شریف،خورشید شاہ،خواجہ آصف اور دیگر اراکین کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 220 کے تحت حکم جاری کیا ہے۔

مزید :

قومی -