این اے 75 کا خونی الیکشن ، فائرنگ کس نے  کی ؟ رانا ثناء اللہ نے نام بتا دیا 

این اے 75 کا خونی الیکشن ، فائرنگ کس نے  کی ؟ رانا ثناء اللہ نے نام بتا دیا 
این اے 75 کا خونی الیکشن ، فائرنگ کس نے  کی ؟ رانا ثناء اللہ نے نام بتا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈسکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کےلوگوں کو رات میں گھروں سے گرفتار کیا گیا، ڈسکہ میں فائرنگ سارا دن اس لیے کی گئی کہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں، فائرنگ کرنے والا اگر ن لیگ کا تھا تو کیوں گرفتار نہیں کیا؟ ن لیگ کے ووٹرز نے دھاندلی اور غنڈہ گردی کےخلاف لڑائی کی ہے،تحریک انصاف کے امیدوار کا قریبی عزیز  سمیع اللہ ہر پولنگ سٹیشن پر جا کر فائرنگ کرتا رہا ہے ،اگر میں نے کوئی خلاف ورزی کی ہے تو یہ میرے خلاف عدالت چلے جائیں ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ  عوام نے آج ڈسکہ کی عوام نے سلیکٹڈ ٹولے کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے،این اے 75 میں آج جو بھی ووٹر گھروں سے نکل رہا تھا وہ  شیر کا ہی نعرہ لگارہا تھا ،تحریک انصاف والوں کو اپنےخالی کیمپ دیکھ کراندازہ ہوگیا تھا کہ ہم ہار رہے ہیں اس لئے انہوں نےخوف و ہراس پھیلانے کےلئے فائرنگ کروا دی تاکہ ٹرن آؤٹ کم ہو اور ووٹر ووٹ ڈالنے کے لئےنہ نکل سکے،ن لیگ کے لوگوں کو تو رات کو گھروں سے دروازے توڑ کر گرفتار کیا گیا تھا ،فائرنگ کے واقعات میں چند پولیس والے بھی ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پولنگ کے کسی عمل میں مداخلت نہیں کی ، میں اپنی پارٹی کے کیمپ میں گیا تھا لیکن کسی پولنگ سٹیشن کے اندر نہیں گیا،اگر ان کے پاس ہمارے مسلح ساتھیوں کی کوئی ویڈیو ہے تو سامنے لائی جائے،اگر میرے ساتھ مسلح لوگ تھے تو اس کی کوئی ویڈیو ہے تو وہ پیش کریں،ہوائیاں تو ان کی اڑی ہوئی تھیں،اگر ہم اتنے ہی کمزور تھے تو پھر انہیں کیا ضرورت تھی فائرنگ کروانے کی ؟اگر ہم اتنے کمزور اور یہ طاقتور تھے تو پولیس گردی اور غنڈہ گردی کی کیا ضرورت تھی۔