ویرات کوہلی کب اور کیوں ڈپریشن کا شکار ہوئے؟ بلے باز نے اہم انکشاف کردیا

ویرات کوہلی کب اور کیوں ڈپریشن کا شکار ہوئے؟ بلے باز نے اہم انکشاف کردیا
ویرات کوہلی کب اور کیوں ڈپریشن کا شکار ہوئے؟ بلے باز نے اہم انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ  2014 میں دورہ انگلینڈ میں جب مجھ سےرنز نہیں ہورہے تھے تو میں خود کو دنیا کا تنہاترین انسان سمجھتا تھا۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ  کرک انفو کے مطابق ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ جب انگلش ٹیم کے خلاف سیریز کے دوران میرا بلا رنز اسکور نہیں کررہا تھا تو میں خود کو دنیا کا تنہاترین انسان سمجھتا تھا۔ دن کا آغاز ہوتے ہی جب آپ کو یہ معلوم ہو کہ آپ آج سکور کرنے کے قابل نہیں ہوں گے یا آپ کا بلا خاموش رہے گا تو کچھ بھی اچھا محسوس نہیں ہوتا لیکن میرے خیال میں ہر بلے باز اپنے کریئر میں کسی نے کسی وقت اس دور سے گزرتا ہے جب کچھ بھی ان کے کنٹرول میں نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ 2014 کا دورہ انگلینڈ ویرات کوہلی کی بدترین سیریز سمجھی جاتی ہے،انگلش فاسٹ باؤلر جمیز اینڈرسن نے اس سیریز میں انکو متعدد بار آؤٹ کیا تھا۔

مزید :

کھیل -