ڈسکہ ضمنی انتخاب ، ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایسی بات کر دی کہ تحریک انصاف کی حکومت ہل کر رہ جائے 

ڈسکہ ضمنی انتخاب ، ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایسی بات کر دی کہ تحریک انصاف کی حکومت ...
ڈسکہ ضمنی انتخاب ، ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایسی بات کر دی کہ تحریک انصاف کی حکومت ہل کر رہ جائے 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار اور اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں ہونے والےضمنی انتخاب کے دوران ایسا محسوس ہوا کہ وہاں کوئی قانون نافذ کرنے والا ادارہ موجود ہی نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئےڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ڈسکہ پنجاب کا بہت خوبصورت علاقہ ہےلیکن بد قسمتی اور افسوس کی بات ہےکہ ضمنی الیکشن کےروزوہاں پرناقابلِ یقین حدتک کشیدگی رہی،لوگ اسلحہ لےکرسرعام گھوم رہےتھے،فائرنگ کر رہےتھےاورکوئی اِنہیں پوچھنےوالانہیں تھا،ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ آج کے دن ڈسکہ میں قانون نافذ کرنے والا کوئی ادارہ موجود ہی نہیں ہے،انسانی جانیں چلی گئی ہیں،سب کو سوچنا چاہئے کہ یہ ایک الیکشن ہی تھا نہ ۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں جتنی کشیدگی رہی اس کی توقع نہیں کی جا رہی تھی ،انتخابی نتائج ابھی آ رہے ہیں اور کچھ آئیں گے،اللہ کرے کہ جو نتائج آئیں وہ سب قبول کر لیں، نتائج آئیں گے تو ہی پتا چلے گا کہ حکومت کیا بات کرتی ہے اور اپوزیشن کا موقف کیا ہوتا ہے؟۔

واضح رہے کہ این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی اور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے ،پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن فائرنگ کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرتی رہی جبکہ عثمان ڈار نے رانا ثناء اللہ کے خلاف فائرنگ کا مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا مقدمہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار، آئی جی پنجاب اور سی پی او سیالکوٹ کے خلاف درج ہونا چاہئے ۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -