رانا ثنا اللہ لائیو ٹی وی پروگرام میں شریک، پولیس گرفتار کرنے پہنچ گئی

رانا ثنا اللہ لائیو ٹی وی پروگرام میں شریک، پولیس گرفتار کرنے پہنچ گئی
رانا ثنا اللہ لائیو ٹی وی پروگرام میں شریک، پولیس گرفتار کرنے پہنچ گئی
سورس: Screen Grab

  

ڈسکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر   رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس گوندل ہاؤس پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں رانا ثنا اللہ لائیو ویڈیو کال کے ذریعے شرکت کر رہے تھے کہ اسی دوران پولیس کی آمد کی اطلاع ملی۔ اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے لائیو پروگرام کے دوران بتایا کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے کیلئے 150 سے زائد پولیس اہلکار گوندل ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کا حکم ملا ہے۔

مزید :

Breaking News -قومی -