ڈسکہ فائرنگ،الیکشن کمیشن بھی میدان میں آگیا

ڈسکہ فائرنگ،الیکشن کمیشن بھی میدان میں آگیا
ڈسکہ فائرنگ،الیکشن کمیشن بھی میدان میں آگیا

  

ڈسکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسکہ میں فائرنگ سے دو شہریوں کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  الیکشن کمیشن نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 23 فرور ی کو اجلاس طلب کیا ہے۔ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے موقع پر فائرنگ سے دو شہری ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے تھے۔پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کے الزامات  عائد کئےگئے ہیں۔

واضح رہے کہ فائرنگ کے واقعہ کا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی نوٹس لے رکھا ہے۔

مزید :

قومی -