دیور نے بھابھی کے گھر کو آگ لگا دی، بچوں اور اہلخانہ نے بھاگ کر جان بچائی

دیور نے بھابھی کے گھر کو آگ لگا دی، بچوں اور اہلخانہ نے بھاگ کر جان بچائی
دیور نے بھابھی کے گھر کو آگ لگا دی، بچوں اور اہلخانہ نے بھاگ کر جان بچائی
سورس: Screen Grab

  

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن) ظفروال  کے نواحی گاؤں وڑنگ کلاں میں دیور نے  بھابی کے گھر کو آگ لگادی ۔ اہلخانہ نے بھاگ کر جان بچائی ، لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق تھانہ ظفروال کے علاقے ٹپیالہ چوکی کی حدود میں نواحی گاؤں وڑنگ کلاں میں دیور نے بھابھی کے گھر کو آگ لگا دی  جس پر گھر میں موجود بچوں سمیت خاتون نے بھاگ کر جاں بچائی۔ فائربریگیڈ حکام موقع پر پہنچ گئے، آگ پر قابو پالیا لیکن تب تک گھر کا سارا سامان جل کر راکھ ہو چکا تھا۔ 

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ  میرے دیور نے مجھے اور بچوں کو  زندہ جلانے کی کوشش کی ہے۔وہ ہمارے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، میرے گھر کا سارا سامان جل کر راکھ ہو چکا ہے، اعلیٰ حکام واقعہ کا نوٹس لیں اور ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔  

دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ خاتون کے دیو مبارک علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -نارووال -