ڈاکٹر ممتاز انور تیسری بار پنجاب یونیورسٹی کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

ڈاکٹر ممتاز انور تیسری بار پنجاب یونیورسٹی کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے ...
ڈاکٹر ممتاز انور تیسری بار پنجاب یونیورسٹی کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی لاہور کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ممتاز انور چودھری ایک بار پھر کامیابی حاصل کرتے ہوئے تیسری مرتبہ صدر  منتخب ہوگئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ممتاز انور چودھری نے اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ انہیں ایک بار پھر خدمت کا موقع ملا ہے، اساتذہ کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ وہ بطور صدر اے ایس اے اساتذہ کے حقوق کے لیے لڑتے اور آواز بلند کرتے رہیں گے۔ 

ڈاکٹر ممتاز انور نے مزید کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی اپنے منشور کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی خود مختاری، اساتذہ کیلئے طبی سہولیات اور یونیورسٹی ایگزیکٹو کلب میں اساتذہ کیلئے مزید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

مزید :

قومی -