مسلسل 8 مرتبہ شکست کے بعد کامیابی ملنے پر بابر اعظم کا رد عمل سامنے آگیا

مسلسل 8 مرتبہ شکست کے بعد کامیابی ملنے پر بابر اعظم کا رد عمل سامنے آگیا
مسلسل 8 مرتبہ شکست کے بعد کامیابی ملنے پر بابر اعظم کا رد عمل سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سب سے پہلے کراچی کنگز کو مبارکباد دیتا ہوں کہ ہم میچ جیت گئے ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بلے بازی میں اپنے پلان کے مطابق نہ کھیل سکے اور 15سے 20سکور کم بنائے لیکن پھر باولنگ پلان کے مطابق ہوئی ۔
کراچی کنگز کے کپتان نے کہاکہ ہم نے پلان بنا یا تھا کہ اگر فخر کو جلدی آوٹ کر لیا تو میچ جیت سکتے ہیں کیونکہ لاہور قلندرز فخر پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باولرز کو جو پلان ملا تھا اس کے مطابق یارکرز اور سلو باولنگ کی جس کی وجہ سے کامیابی ملی ۔ بابر اعظم نے کہا کہ گیند بازی کے دوران باولرز کو شفل بھی کیا تا کہ مخالف ٹیم کے بلے باز کنفیوز ہو جائیں ۔ 

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -