’میرے کزن کو اٹھا لیا گیا‘ مونس الہٰی کا ٹویٹ

سورس: File
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما مونس الہٰی کاکہنا ہے کہ ان کے کزن کو اٹھا لیا گیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں مونس الہٰی نے کہا ’ میرا کزن ضیغم گوندل آج گجرات سے منڈی بہاؤالدین جاتے ہوئے اُٹھا لیا گیا۔ وہ بھی غائب اور اس کی گاڑی بھی ۔ پولیس، ایف آئی اے ، نیب سب نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔‘
خیال رہے کہ مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کے قریبی لوگوں میں سے یہ ’غائب‘ ہونے والی دوسری شخصیت ہیں۔ اس سے پہلے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو بھی مبینہ طور پر سندھ کے علاقے مٹیاری سے اٹھایا گیا تھا۔
میرا کزن ضیغم گوندل آج گجرات سے منڈی بہاؤالدین جاتے ہوئے اُٹھا لیا گیا۔ وہ بھی غائب اور اس کی گاڑی بھی ۔ پولیس، ایف آئی اے ، نیب سب نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) February 18, 2023