کسانوں اور گھریلو خواتین کو تربیت دینے کا عمل شروع

  کسانوں اور گھریلو خواتین کو تربیت دینے کا عمل شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(این این آئی)سیکرٹری زراعت آزاد کشمیر جاوید ایوب کی ہدایت پر محکمہ زراعت کے تمام فیلڈ آفیسران نے اپنے اپنے علاقوں میں جا کر زراعت معلومات فراہم کرنے اور جدید زرعی طریقے کار کے مطابق گندم اور سبزیاں کاشت کرنے کیلئے کسانوں اور گھریلو خواتین کو تربیت دینا شروع کر دیا ہے،اس سلسلہ میں روبینہ اشرف زراعت آفسیر نے سنگڑی میرا گکھڑ ٹاو¿ن مظفرآباد کا دورہ کیا جہاں علاقے کی خواتین و حضرات سے ملاقات کر کے انہیں درپیش مشکلات اور طریقہ کاشت کے متعلق معلومات حاصل کیں،اس موقع پر گکھڑ ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری محمد خوشحال کیانی نے بتایا کہ علاقے میں دیمک کے خاتمے،فصلوں کو ضائع کرنے والے جانوروں مثلا پیگ سیگ وغیرہ کی فوری طور پر خاتمے،بیجوں اور کھاد کی موزوں قسم فراہم کرنے،نقصان دہ بوٹی کو تلف کرنے اور سبزیوں کیلئے پانی کا ٹینک بنا کر پانی فراہم کرنے کی ضروریات سے متعلق آگا ہ کیا۔

مزید :

کامرس -