دسویں سالانہ لاہورلٹریسی فیسٹیول کی تیاریاں تیزی سے جاری،رضی احمد
لاہور(اپنے نمائندہ سے)دسویں سالانہ لاہور لٹریری فیسٹیول کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہے اور سی ای او ایل ایل ایف رضی احمد نے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر سے ملاقات کی۔لاہور لٹریری فیسٹول کے شیڈول، ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی میزبانی، اجازت ناموں سمیت تمام امور کا جائزہ کیا گیا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ لاہور لٹریری فیسٹیول 24 سے 26فروری تک الحمرا مال روڈ پر منعقد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایل ایل ایف 2023 میں صبح 9تا رات 9 تک مختلف سیشن ہوں گے۔ اور ایل ایل ایف کا لاہور کو یونیسکو سے شہر ادب کا درجہ دلوانے اور برقرار رکھنے میں اہم کردار ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایل ایل ایف کو عالمی معیار کا ادبی میلہ بنانے میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔رضی احمد سی ای او ایل ایل ایف نے کہا کہ ایل ایل ایف کا یہ دسواں سپیشل ایڈیشن ہے اور مزید ادبی گرمجوشی سے منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا تعاون ایل ایل ایف کی کامیابی میں اہم کردار کرتا ہے اور ڈپٹی کمشنر لاہور کی طرف سے ایل ایل ایف کی مکمل سرپرستی ادب کی ترویج میں مددگار ہو گی۔