لاہور ریلوے سٹیشن پر وینڈنگ سٹالز کیخلاف کریک ڈاﺅن
لاہور(پ ر) ڈویڑنل کمرشل آفیسر ریلوے رباب ملک کی ہدایت پر لاہور ریلوے سٹیشن پر وینڈنگ سٹالز کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا۔ تفصیلاف کے مطابق وینڈنگ سٹالز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سٹیشن مینجر ظفر اقبال نے دو وینڈنگ سٹالوں کو فی کس ایک ہزار روپے جبکہ سات سٹالوں کو فی کس پانچ سو روپے جرمانہ کیا۔ مجموعی طور پر وینڈنگ سٹالز کے خلاف کریک ڈاﺅن کے نتیجے میں 5 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پرجرمانے کی رقم موقع پر ہی وصول کرکے رسیدیں وینڈنگ سٹالز مالکان کو دے دیں گئیں۔ وینڈنگ سٹالز کو جرمانہ سٹالز کی حدود سے باہرچیزیں لٹکانے، سب سٹینڈرڈ کراکری، ریٹ لسٹ کا واضح طور پر آویزاں نہ کرنے سمیت غیر معیاری صفائی ستھرائی پرکیاگیا۔ ڈویژنل کمرشل آفیسر رباب ملک نے وینڈنگ سٹالز پر معیاری اور برانڈڈ اشیاءکی دستیابی کو یقینی بنانے کے حوالے سے کہا کہ ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد حنیف گل کی ہدایات کے مطابق سٹالوں پر معیاری اشیاءکی دستیابی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وینڈنگ سٹال مالکان کی جانب سے خلاف ورزی کی شکایت پر آئندہ بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔