ایل ڈبلیو ایم سی کا رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کیلئے صفائی پلان جاری

 ایل ڈبلیو ایم سی کا رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کیلئے صفائی پلان جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) ایل ڈبلیو ایم سی نے رائیونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع سے قبل جامع صفائی پلان جاری کر دیا-ایل ڈبلیو ایم سی کے 100سے زائد سینٹری ورکرز تینوں شفٹوں میں رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پنڈال اور اس کے اطراف میں صفائی امور پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔سی ای او ایل ڈبلیوایم سی بابر صاحب دین نے تبلیغی اجتماع پررائیونڈ صفائی پلان کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اجتماع کے موقع پر 18 فروری سے 05 مارچ تک خصوصی صفائی انتظامات جاری رہیں گے- 4 چین آرم رول،2 لوڈر، 2 واٹر با¶ذر، 1 مکینیکل سویپر بھی خصوصی آپریشن پر تعینات کیے گئے ہیں۔10سے زائد اضافی کنٹینرز اجتماع سے قبل پنڈال کے گرد نصب کیے جا رہے ہیں۔ پلان کے مطابق اجتماع سے پہلے تمام روٹس کی بھرپور مینوئل سویپنگ جاری ہے۔دھول مٹی سے بچا¶ کے لیے شاہراہوں پر پانی کے چھڑکا¶ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈیوٹی پر تعینات زونل آفیسر ایل ڈبلیو ایم سی گاڑیوں کے آنے اور جانے کے اوقات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔صفائی کے متعلق آگاہی اور شکایات کے ازالے کے لیے پنڈال کے گرد خصوصی کیمپس بھی لگائے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ اجتماع کے روٹس پر صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ کوڑا ایل ڈبلیو ایم سی کے نصب کردہ کوڑے دان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔