چیئرمین بین الاقوامی ایجنسی نابینا پن سے بچاﺅ ڈاکٹر بابر قریشی کا دورہ میو ہسپتال

  چیئرمین بین الاقوامی ایجنسی نابینا پن سے بچاﺅ ڈاکٹر بابر قریشی کا دورہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)ڈاکٹر بابر قریشی، بین الاقوامی ایجنسی برائے نابینا پن سے بچاو¿ (IAPB-EMR) کے چیئرمین، ڈائریکٹر، انکلوزیو آئی ہیلتھ اینڈ ٹراپیکل ڈیزیز، سی بی ایم، (برطانیہ) نے کالج آف آفتھلمالوجی اور میو ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے نیشنل آئی کیئر پلان کے ذریعے پاکستان میں نابینا پن کی روک تھام میں ہونے والی کاوشوں پر پروفیسر اسد اسلم خان کی سربراہی کو سراہا۔ انہوں نے پروفیسر زاہد کمال صدیقی کی قیادت میں کالج کے عملے کی آنکھوں کی دیکھ بھال میں بے مثال خدمات کی فراہمی پر تعریف کی۔ پروفیسر زاہد کمال صدیقی نے بتایا کہ پاکستان میں آئی کئیر ٹیم نے نابینا پن کی شرح کو 1.78 سے اب 0.50 تک کم کرنے کا بڑا کام حاصل کر لیا ہے۔ مزید یہ کہ ہم ملک کو ککرے جیسی نابینا پن کی بیماری سے پاک قرار دیے جانے کے دہانے پر ہیں۔ ڈاکٹر بابر قریشی نے میو ہسپتال میں آنے والے پسماندہ مریضوں کے فائدے کے لیے سی بی ایم کے تعاون سے اپگریڈ کئے جانے والے آپریشن تھیٹر، ڈائیگناسٹک ڈیپارٹمنٹ، آپٹومیٹری سکل لیبز اور لَو ویڑن کلینک کا دورہ کیا- انہوں نے سی بی ایم کی جانب سے میو ہسپتال لاہور میں قائم کردہ آپٹومیٹری سکل لیب کا بھی افتتاح کیا۔ سی بی ایم کے کنٹری ڈائریکٹر سید محمد علی شاہ نے اندھے پن کی روک تھام میں کالج کی کوششوں کو سپورٹ جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔