حکومت الیکشن کروانے پر جلد مجبورہوجائے گی، اکمل باری

  حکومت الیکشن کروانے پر جلد مجبورہوجائے گی، اکمل باری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور این اے 117کے امیدوار اکمل خاں باری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میدان میں ہے۔ حکومت الیکشن کروانے پر جلد ہی مجبورہوجائے گی،ملک میں اس وقت جوکچھ پی ڈی ایم حکومت کررہی ہے وہ سیاست نہیں بلکہ بد ترین ذاتی مفاد پرستی ہے، امپور ٹڈ حکومت فوری طور پر انتخابات کروائے عمران خان دوتہائی اکثریت لے کرواپس آئیں گے۔ان خیالات کااظہار انہو ں نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہ موجودہ حکمران عوام کو سہولیات دینے کی بجائے تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسیوں کو ختم کر رہے ہیں صحت کارڈ بالکل غیر سیاسی عمل تھا اور ہر پاکستانی 10لاکھ روپے تک علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کررہا تھا مگر وزیراعظم اور انکی بھتیجی نے پلاننگ کر کے فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ بناکر اس غریب دوست سہولت کو بھی ختم کروادیا حکمران عمران خان دشمنی میں اندھے ہوچکے ہیں انہیں ماسوائے اپنے اقتدار کے کچھ نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان حصول اقتدار کی نہیں بلکہ وہ ملک کو کرپٹ ٹولے سے نجات دلانے اور حقیقی آزادی کے قیام کی جدوجہد کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام حکومت کے ہر قسم کے پروپیگنڈا کے باوجود انکے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں انتخابات آج ہوں یا کل فتح عمران خان کا مقدر ہیں جس سے خائف ہو کر حکومت انکے خلاف کردار کشی کی مہم چلا رہی ہے۔