نئے قبرستان بنانے کیلئے جگہ کی نشاندی کا کام جاری

  نئے قبرستان بنانے کیلئے جگہ کی نشاندی کا کام جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(اپنے نمائندہ سے)موجودہ قبرستانوں میں جگہ کی دستیابی اور نئے قبرستان بنانے کے لیے جگہ کی نشاندہی کی جاری رہی ہے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر شہر کے موجودہ 849قبرستانوں کا سروے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ایم سی ایل، پی ایچ اے اور لوکل گورنمنٹ کے نمائندے سروے کر رہے ہیں اور اب تک 22قبرستانوں کا سروے کیا جا چکا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ سروے میں کل ایریا،موجودہ قبروں کی تعداد، مزید قبروں کی گنجائش کاحساب لگایا جا رہا ہے اور قبرستانوں میں بنیادی سہولیات، صفائی، چاردیواری اور ملکیت کا حساب بھی لگایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ قبرستانوں کے رقبے کے حساب سے مزید قبروں کی گنجائش کا اندازہ لگایا جائے گا اور ضرورت کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں نئے قبرستان بنانے کا منصوبہ بنایا جائے گا۔