پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ،سیلز ٹیکس بڑھنے سے رئل اسٹیٹ سیکٹر شدید متاثر

  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ،سیلز ٹیکس بڑھنے سے رئل اسٹیٹ سیکٹر شدید متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


             لاہور (رپورٹ:میاں اشفاق انجم، تصاویر:ایوب بشیر) پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے، سیلز ٹیکس17سے بڑھا کر18فیصد کرنے سے مہنگائی کا سونامی آ گیا ہے۔ سیمنٹ اور سریا مہنگا ہونے سے گھر بنانے کا عمل رُک گیا ہے۔ اووسیز پاکستانیوں کے لئے فوری ر یلیف پیکیج وقت کی ضرورت ہے۔رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو اسحاق ڈار نے ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شعبہ بحران کا شکار ہے، ٹرانسفر فیسوں میں کئی گنا اضافہ کی وجہ سے خرید و فروخت رُک گئی ہے۔روپے کی بے قدری کی وجہ سے غریب کے لئے گھر لینا خواب بنا دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار میجر سعید راجپوت، عامر فدا حسین، میاں نواز، ارشد کھوکھر، باسط محمود، ملک حسن اختر عباسی، حاجی زاہد حسین، بلال منہاس، عامر عظمت شیخ،مجاہد قادری،ذوالفقار حسن، ابرار احمد،عقیل عباس نے منی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔میجر سعید راجپوت نے منی بجٹ کو ظلم اور کاروباری دشمن فیصلہ قرار دیا ہے۔ حسن اختر عباسی نے کہا ہے اوورسیز پاکستانیوں کی ناراضگی پوری قوم کو مہنگی پڑ رہی ہے۔عامر فدا نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے فوری ریلیف پیکیج کا مطالبہ کیا ہے۔میاں نواز،ارشد کھوکھر، ساجد محمود ملک، حاجی زاہد، بلال منہاس، عامر عظمت شیخ،مجاہد قادری،عقیل عباس، ذوالفقار حسن، ابرار احمد، گوہر سعید باجوہ نے مہنگائی کے طوفان کو روکنے اور غریب عوام کے لئے فوری ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔سریا اور سیمنٹ مہنگا ہونے سے کنسٹرکشن کا کام ٹھپ ہو گیا ہے۔