کامران، مہران، نشتر ، علامہ قبال ٹاﺅن ویلفیئر ایسوسی ایشن کوئی کارکردگی نہ دکھاسکی
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) کامران، مہران، نشتر بلاک ویلفیئر ایسوسی ایشن علامہ قبال ٹاﺅن ایسوسی ایشن سات سال تک کارکردگی نہ دکھا سکی۔ جنرل کونسل کے اجلاس سے ایک ہفتہ پہلے رہائشیوں کی رہنمائی کے لئے بورڈ لگا دیئے، افراتفری میں لگائے گئے بیشتر بورڈ اُلٹے لگا دیئے گئے ہیں،لاکھوں روپے کے اخراجات سے لگائے گئے، سائن بورڈ پر تیر کے نشان نہ صرف رہائشی مکانوں کے دوسری طرف ہیں بلکہ بورڈ پرلکھوانے کی بجائے فلیکس وہ بھی ایک طرف لگائی ہے ایک سائیڈ خالی رکھی گئی ہے۔ بیشتر فلیکس اترنا شروع ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف کارکردگی ظاہر کرنے کے لئے گزشتہ ہفتے ہر کھمبے پر ایک کی بجائے دو دو سٹریٹ لائٹس لگا کر نہ صرف حکومت کی بچت مہم کی خلاف ورزی کی گئی ہے بلکہ سرکاری بجلی کے دو دو بڑے بلب لگا کر رہائشیوں کے لئے لائن لائسز بڑھا دیئے گئے ہیں اور ساتھ ہی میاں محمود الرشید کی طرف سے بنائی گئی سڑکوں کا کریڈٹ لینے کے لئے اپنے بینر لگا دیئے گئے ہیں۔