نجم سیٹھی نے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کی عیادت کی ، جلد صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار

  نجم سیٹھی نے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کی عیادت کی ، جلد صحت یابی کےلئے نیک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ملتان سلطانز کے اٹیک بالر شاہنواز دہانی سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی PCB مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نےپی ایس ایل PSL8 میں انجری کا شکار ہونے والے ملتان سلطانز کے فاسٹ بالر شاہنواز دہانی سے ملاقات کی جس میں انہوں فاسٹ بالر کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے فاسٹ بالر کی اسپتال سے جاری کردہ تصاویر دیکھنے کے بعد ملاقات کی۔دہانی کی عیادت کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ آپ ملک کا اثاثہ ہیں اس لیے آپ اپنا خیال رکھیں،اس طرح کی انجریز ہوتی رہتی ہیں،امید کرتا ہوں کہ آپ کو جلد ایکشن میں دیکھیں گے۔ جس پر شاہنواز دہانی نےان کا شکریہ ادا کیا۔