تاشقند باکسنگ ورلڈ چیمپئن شپ 2023کی میزبانی کرے گا
تاشقند (اے پی پی)بین الاقوامی باکسنگ ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق 2023 مردوں کے بڑے باکسنگ ایونٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہوگا۔ اے آئی بی اے کے صدر عمر کریملو ف نے ازبکستان کے دورے کے دوران تاشقند کو میزبان شہر کی حیثیت سے تصدیق کردی ہے۔ کریملو ف نے کہا ہے کہ مجھے باکسنگ کے بڑے ایونٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں کرانے کا اعلان کرنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ازبکستان مضبوط باکسر اور باکسنگ چیمپئنز کی خصوصیات رکھنے والا ملک ہے۔جو 2023 میں ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کا میزبان ہوگا۔اے آئی بی اے نے کہا کہ ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی کے لئے باکسنگ فیڈریشن کو ازبکستان کی بھی بولی پیش کی گئی۔