ٹیسٹ کرکٹ کا قحط ختم کریں: چھوٹی ٹیموں کا آئی سی سی سے مطالبہ

ٹیسٹ کرکٹ کا قحط ختم کریں: چھوٹی ٹیموں کا آئی سی سی سے مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) زمبابوے کرکٹ چیف ٹوینگوا مکھلانی نے آئی سی سی سے چھوٹی ٹیموں کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کا قحط ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ آئی سی سی ورکنگ گروپ سے ٹیسٹ کرکٹ کا قحط ختم کرنے میں معاونت کے خواہاں ہیں، افغانستان اور آئرلینڈ کو 2017 میں ٹیسٹ سٹیٹس ملا تھا مگر میچز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، تینوں ملکوں نے 2017 کے بعد مجموعی طور پر صرف 23 ٹیسٹ میں حصہ لیا ہے۔زمبابوے کرکٹ چیف ٹوینگوا مکھلانی پہلے بھی میچز کی تعداد بڑھانے پر زور دیتے رہے ہیں، اب ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ آئی سی سی ورکنگ گروپ کے اجلاس میں تینوں ملکوں کو زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کا کوئی راستہ نکالنا ہو گا۔