بابر کی جانب گیند میچ کی گرما گرمی میں پھینکی، عامر وضاحتیں دینے لگے

بابر کی جانب گیند میچ کی گرما گرمی میں پھینکی، عامر وضاحتیں دینے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) بابر اعظم کی جانب گیند میچ کی گرما گرمی میں پھینکی، محمد عامر وضاحتیں پیش کرنے لگے۔پشاور زلمی سے میچ کے چھٹے اوور میں بابر اعظم نے باو¿نڈریز جڑنے کے بعد ایک دفاعی شاٹ کھیلا تو محمد عامر نے گیند واپس ان کی طرف پھینکی، اس سے قبل وہ پشاور زلمی کے کپتان کو ٹیل اینڈرز جیسی اہمیت دینے کا بیان دے چکے تھے، گیند پھینکنے پر ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ اس میں کوئی ذاتی معاملہ نہیں تھا،میچ کی گرما گرمی میں ایسا ہوگیا،بہترین کارکردگی کیلئے بولرز میں جارحیت نظر آنا چاہیے،میں اس وقت دباو¿ میں تھا،بہرحال یہی لیگ کی خوبصورتی ہے جو ااپ کو بہتر ہونے میں مدد دیتی ہے۔