فلم سپر پنجابی کی نمائش مارچ میں نہیں ہوگی، افتخار ٹھاکر

فلم سپر پنجابی کی نمائش مارچ میں نہیں ہوگی، افتخار ٹھاکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر) اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہماری فلم سپر پنجابی کی نمائش پی ایس ایل میچز کی وجہ سے اب مارچ میں نہیں ہوگی بلکہ اسے ہم عید کے بعد ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان اگلے چند دنوں تک کردیں گے۔فلمساز صفدر ملک،،سہیل ملک،ممتاز احمد کے ساتھ گزشتہ روز الحمرا ہال میں پریس کانفربس کے دوران انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردے تو ہم بھی فلم کی ریلیز کا اعلان کردیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن فلمسازوں نے عید پر فلموں کی نمائش کا اعلان کیا ہے ہم ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عید پر اپنی فلم ریلیز نہیں کریں گے تاکہ ہر فلم کو بزنس کا بھرپور موقعہ مل سکے۔اس موقعہ پر فلمساز صفدر ملک کی اگلی فلم جنے لاہور نئیں ویکھیا کا بھی اعلان کیا گیا افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ اگلے پراجیکٹ میں تین غیر ملکی فنکار بھی شامل ہوں گے جن سے معاہدے کے بعد ان کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔سپر پنجابی کے ذریعہ ہم نے پولیو قطرے پلانے کا پیغام بھی دیا ہے۔اس فلم کی کاسٹ میں مجسن عباس حیدر صائمہ بلوچ،قیصر پیا،افتخار ٹھاکر،سلیم البیلا،سہیل سمیر اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -